ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انتہائی”بیہودہ”گفتگو،خواتین بارے شرمناک ریمارکس،ویڈیو وائرل

zakir

پاکستان کے دورے پر آئے نامور اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انتہائی بیہودہ گفتگو سامنے آ گئی، انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کے چہرے پر بھی بیہودہ گفتگو کے دوران غم و غصہ دیکھنے میں آیا ہے

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے کے دوران اسلام آباد اور کراچی سے ہو کر لاہور پہنچ چکے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے نجی ٹی وی کی خاتون اینکر فریحہ ادریس کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انتہائی بیہودہ بات چیت کی ہے، خواتین کے معاملے پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گفتگو کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی کڑی تنقید کی جا رہی ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اگر آپ صحتمند مرد ہیں اور ایک نیوز اینکر خاتون جسکو آپ ٹی وی پر آدھا گھنٹہ دیکھتے ہیں اور آپ میں ہلچل پیدا نہیں ہوتی تو آپ میں کوئی مسئلہ ہے آپ کو ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے ،اگر آدمی عورت کو میک اپ کے ساتھ دیکھتا ہے اور کوئی دل میں ہلچل نہیں ہوتی تو میرے حساب سے وہ مرد بیمار ہے، ہلچل ہونی چاہئے نہیں ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے،کوئی بیماری ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف محمد طارق کا کہنا تھا کہ آیئں آپ کو زاکر نایئک کے حالیہ ارشادات عالیہ جو اس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ارشاد فرمائے ، سنواتے ہیں،اگر عورت کو بیس منٹ دیکھنے کے بعد آپ کے جذبات میں ہلچل نہیں ہوتی اور آپ کا عورت کے ساتھ کچھ کرنے کو دل نہیں چاہتا تو آپ نارمل انسان نہیں ہیں۔اس کا مفہوم کیا ہے، ذاکر نایئک کا پیغام کیا ہے۔کہ آیئں، نارمل ہونے کا ثبوت دینے کے لئے عورتوں پر ٹوٹ پڑیں ، ریپ کریں۔ اگر آپ یہ کریں گے تو آپ کے پاس جواز ہو گا، کہ یہ ایک نارمل بات ہے۔بیس منٹ کی شرط رکھی ہے، شاید وہ ذاکر نایئک کے اپنے صبر کا پیمانہ ہو گا۔ تو آیئندہ خیال رکھئے کہ ذاکر نایئک کسی بھی ایسی محفل میں جس میں خواتین ہوں، بیس منٹ سے زیادہ نہ بیٹھیں، یا پھر اس محفل میں آنے سے پہلے ہی خواتین کو بتا دیا جائے، کہ آپ کے پاس میکسییمم بیس منٹ ہیں۔یہ ہے وہ شعور اور دین کا فہم جو ذاکر نایئک سٹیٹ گیسٹ کے طور پر اس معاشرے کو دینے آیا ہے،مذہب کی توہین اور کیا ہے،ہے کوئی زاکر نایئک کا متوالا،جو اس پر بھی ڈھٹائی سے دفاع کرے۔ کوئی رہ تو نہیں گیا۔پہلے یہ حسن ظن تھا کہ یہ شاید دن میں ایک بونگی مارتا ہے۔ اب یہ یقین ہے دن بھر بھی جو یہ بولتا ہے ، وہ بونگیوں اور جہالت کے سوا کچھ نہیں،اس کی حقیقت ہمیں بہت پہلے سے ہی معلوم تھی، یہ حقیقت میں ایک نفسیاتی مریض ہے۔ لکیر کا فقیر۔ عقل و شعور سے ازلی دشمنی اس کی فطرت کا حصہ بن چکی ہے۔فریحہ ادریس کے ساتھ جو انٹرویو ہوا ہے اس کا خلاصہ اس کے سوا کیا ہے ، خواتین کی تزلیل، ریپسٹس کی حوصلہ افزائی ، ریپ پر اکسانا، ریپ کا جواز اور دفاع اسلام کی آڑ میں دینا۔یہ یقین رکھئے جو کچھ بھی بولتا ہے، وہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، خدا کا پیغام نہیں، اسلام نہیں،ذاکر نایئک کی تصویر اور آواز انسانوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ مذہب کی توہین اور کیا ہے کہ خدا ، قرآن اور پیغمبر کی تعلیمات کو کوئی ریپ جیسے گھناونے جرم کے دفاع کے لئے استعمال کرے

صحافی نادر بلوچ نے ایکس پر ذاکر نائیک کی بیہودہ گفتگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فریحہ ادریس کے ضبط کو سلام۔۔۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اگر عورت حکمران بنتی ہے تو اسکی آخرت برباد ہو جاتی ہے۔پنجاب میں خاتون ہے میرا اس سے کوئی گلہ شکوہ نہیں لیکن کیا مرد مر گئے ہیں، عورت کی حکمرانی میں صرف نحوست ہی آتی ہے،برکت نہیں آسکتی کیونکہ یہ حرام ہے، نامحرم ہاتھ ملاتی ہے، کیوں ، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، حکمرانی خواتین کو بھی مردوں کے ساتھ بند کمرے میں ملاقاتوں میں شرکت کرنے کا پابند کرتی ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بہن ایک کاروبار کی مالک ہے اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے اسے چلاتی ہیں

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی

ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی

پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں

یوٹیوب کی کمائی حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے حکام پر برس پڑے

لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا

پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اسلامی اتحاد کی تجویز

Comments are closed.