بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت میں نامعلوم حملہ آوروں نے مزاحمت پر خاتون کانسٹیبل کو گولی مار دی اور اس کی اسکوٹی لے کر فرار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایس پی پرتاپ گوپیندر یادو نے بتایا کہ غازی آباد کے وومن تھانے میں تعینات خاتون کانسٹیبل رینو اسکوٹی سے باغپت ضلع کے لہاری گاو¿ں میں واقع اپنی سسرال جا رہی تھی۔ شام کے تقریباً سات بجے انہیں نیتھلا گاوں کے ایک پبلک اسکول کے نزدیک بائیک پر سوار دو نقاب پوشوںنے روک لیا اور لوٹنے کی کوشش کرنے لگے۔ مزاحمت کرنے پر بائیک سواروںنے رینو پر فائرنگ کر دی اور اس کی اسکوٹی لے کر فرار ہوگئے۔اسکوٹی کی ڈگی میں تقریباً 2 لاکھ روپئے رکھے ہوئے تھے۔
ایس پی پرتاپ کے بقول زخمی رینو کو ابتدائی علاج کے بعد دہلی کے جی ٹی بی اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بھی معلوم چلا ہے کہ رینو کا اپنے شوہر سے تنازعہ چل رہا ہے۔ پرتاپ نے کہا کہ پولس معاملہ کی ہر زاویہ سے جانچ کر رہی ہے اور معاملے کا جلد ہی پردہ فاش کر دیا جائےگا۔