وفاق کا 5 آئی پی پیز کو 72 ارب روپےدینے فیصلہ

تمام پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔
electricty

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز کو 72 ارب روپےدینے فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : پاور سیکٹر ذرائع کے مطابق جن آئی پی پیز کو ادائیگی کی جائے گی ان میں سب سے زیادہ ساڑھے 36 ارب روپے حب کو ادا کیے جائیں گے بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز میں سےحب کو 36 ارب 50 کروڑ اور روش پاور کو ساڑھے 15 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

پاور حکام کے مطابق اے ای ایس لال پیرکو 12ارب 80 کروڑ روپے اور ‘اٹلس پاور کو 6 ارب روپے ادا کیے جائیں گے جب کہ صبا پاور کو ایک ارب روپے دیے جائیں گے بند کیے جانے والے ان تمام پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

واضح رہے کہ حکومت نے چند روز قبل 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

قبل ازیں 1994 کی پالیسی کے تحت قائم کیے گئے بجلی پیدا کرنے والے چار آزاد اداروں (آئی پی پیز) اور 2002 کی پالیسی کے تحت قائم کیے گئے ایک آئی پی پی کے مالکان سے دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا تھا کہ وہ رضاکارانہ طور پر بجلی کی خریداری کے معاہدے (پاور پرچیز ایگریمنٹ) منسوخ کر دیں اور ’بجلی دو اور ادائیگی لو‘ کا نظام اختیار کریں بصورت دیگر نتائج کا سامنا کریں جس کے بعد 5 آئی پی پیز نے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا –

ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

Comments are closed.