معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہری زخمی

پانی کے تنازع پر شہری کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا

کراچی: معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا۔

باغی ٹی وی : سائٹ سپر ہائی وے چوکی انچارج نے معمولی تلخی پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے سب انسپکٹر اور سبزی منڈی چوکی انچارج عباس سیال نے معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے غازی نامی شہری کو زخمی کردیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے چوکی انچارج عباس سیال اور ارسلان نے معمولی تنازع پر شہری کو زخمی کیا، جس کے بعد دونوں پولیس اہلکار فرار ہوگئے۔ اعلیٰ افسران نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا، جس کے بعد چوکی انچارج عباس سیال کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا نہ ہی انہیں باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے۔

ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

دوسری جانب پانی کے تنازع پر شہری کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

کیماڑی کے علاقے میں چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ اورنگی ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئےجیکسن تھانے کی حدود میں پانی کے تنازع پر بادشاہ نامی شہری کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم شہری کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا ، جس کے بعد اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے سیف اللہ اور سجاد نامی شہری زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ایم پی آر کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد مسلح ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

Comments are closed.