بھیرہ انٹر چینج سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

سرگودھا:بھیرہ انٹرچینج پولیس کی کاروائی، خاتون کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، گرفتارتین ملزمان سے بھاری مقدار میں افیون اور چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موٹروے انٹرچینجز اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ڈی ایس پی ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ملک غلام عباس کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھیرہ نواز ظفر نے سب انسپکٹر ذیشان اسد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بھیرہ انٹرچینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران کارنمبرLRD-8783کو روک کر چیک کیا تو کار میں سوار پشاور کے رہائشی ملزمان سرور خان ولد بہادر خان اور اسکی بیوی مسماۃ شبنم بی بی زوجہ سرور خان کے قبضہ سے 20کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دوران چیکنگ ملزم بلال حسن ولد رحمان گل سکنہ پشاور سے افیون6کلو گرام برآمد کرکے تینوں ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کے دفعات کے تحت تھانہ بھیرہ میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.