عید کی تیاریاں مظفرگڑھ سے 280لیٹرشراب اور70لیٹر لہن برآمد ،منشیات فروش گرفتار

مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ پولیس نےبستی گورمانی شرقی میں منشيات کے اڈے پر چھاپہ مارکرمنشيات فروش کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے 280 لیٹر دیسی شراب اور 70 لیٹر لہن کے علاوہ ایک عدد پسٹل برآمد کرلیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پرمنشيات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ چوہدری اظہر حیدرنےپولیس ٹیم کے ہمراہ بستی گورمانی شرقی میں منشيات کے اڈے پر چھاپہ مارکر منشیات فروش یوسف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق منشيات فروش یوسف سے 280 لیٹر دیسی شراب اور 70لیٹر لہن برآمد کیا گیاجبکہ ملزم یوسف سے ایک عدد پسٹل بھی برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

Comments are closed.