مسلم لیگ نون کا آفس جلانے ، کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی
چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بعد از گرفتاری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو گئے ،ہراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے بھی دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں پر دلائل مکمل کر لیے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج عدالت ضمانتوں پر فیصلہ کر دے گی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،تفتیشی افسران نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا،
نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،اے ٹی سی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ضمانتیں خارج کردی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ،عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت تمام مقدمات میں ضمانتیں خارج کی ہیں
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری نے بعد از گرفتاری ضمانت دائر کر رکھی ہے،ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،ملزمان نے مسلم لیگ نون کا افس جلانے اور کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہیں ، ملزمان نے نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہیں ،ملزمان کی دیگر مقدمات میں ضمانت کورٹ نمبر 1 میں زیر سماعت ہیں