فواد چوہدری اورروؤف حسن کے درمیان سوشل میڈیا پر سرد جنگ،گالم گلوچ کا تبادلہ

یصل نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 500 سے زائد کیسز مفت کرائے
rauf hassan

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما روؤف حسن کو سوشل میڈیا پر کھری کھری سنا دیں-

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی، یہ درخواست ہماری لیگل ٹیم کی مشاورت کے بغیر جمع کروائی گئی درخواست ایک پرانے پاور آف اٹارنی کو استعمال کرتے ہوئے جمع کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سہولیات کیلئے پیر کے روز درخواست دائر ہوگی اور کیس میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی مشاورت سے ہمارے اپنے وکلا پیش ہوں گے۔
rauf hassan
روؤف حسن نے بیرسٹر گوہر کی ٹوئٹ پر ردعمل میں لکھا کہ فیصل چوہدری کا میدان میں آنا پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ اسی طرح کی سابقہ ​​کوششوں میں ناکام ہونے کے بعد، ٹاؤٹ برادران کو ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے،اس کوشش کو دیکھتے ہوئے، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے فیصل چوہدری کا اس سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان کے مقدمات کو خصوصی طور پر پارٹی کی طرف سے نامزد کردہ وکلاء ہینڈل کریں گے۔

ایران اسرائیل کشیدگی:پاکستان نے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی

روؤف حسن کے اس بیان پر فواد چوہدری نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 500 سے زائد کیسز مفت لڑے دوسری طرف فواد حسن فواد کا گھٹیا بھائی ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ لے رہا ہے اور پی ٹی آئی کے تمام ایس ایم ٹی اور میڈیا ورکرز کے بارے میں ایجنسیوں کو تفصیلات فراہم کیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد گرفتار ہوئے،فواد چوہدری نے گالی کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی کے وفادار نہیں ہیں۔

بعد ازاں نجی ٹی وی کے روگرام میں فواد چوہدری نے گفتگو میں کہا کہ جب پارٹی عمران خان کے لیے نہیں کھڑی ہوگی تو کس کے لیے ہوگی فیصل چودری عمران خان کے وکیل ہیں اور اسی بات پر لڑائی ہوئی کہ ترمیم ترمیم کھیلتے رہے اپ عمران خان صاحب کے جیل میں حالات پر کیوں نہیں کھڑے ہوتے ،سلمان اکرم راجہ نواز شریف کے پانامہ میں وکیل تھے اور جالی ایویڈنس کرییٹ کیا یہ لوگ اصلی تحریک انصاف نہیں یہ fill in the blanks ہیں ! اصل تحریک انصاف یا جیلوں میں ، یا جن سے زبردستی پریس کانفرنس کرائی ! تنقید تو ہوگی –

پی ٹی آئی کا عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست سے لاتعلقی کا اظہار

دوسری جانب فیصل چوہدری نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا کہ مجھے عمران خان نے درخواست دائر کرنے کی ہدایات دیں اور آج بیرسٹر گوہر نے بھی درخواست دائر کرنے کا کہا، میں نے درخواست دن کے 3 بجے دائر کی ہے تو وہ اب کس دباؤ میں آ کر ٹوئیٹ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم خود کچھ کرتی نہیں اور نہ کسی کو کچھ کرنے دیتی ہے-

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست دائر کی تھی،فیصل چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کو مستقل ایک چھوٹے سیل میں رکھا جا رہا ہے اور انہیں ورزش کی سہولت میسر نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے لہٰذا بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق فوری طور پر بحال کیے جائیں۔

بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

Comments are closed.