شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں دو خواتین کے درمیان ایک عجیب واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے

ہوٹل میں موجود ایک خاتون نے جب بغیر پوچھے ایک میز کے قریب رکھی کرسی اٹھائی تو اس پر دونوں خواتین کے درمیان جھگڑا شروع ہوا، جس میں انہوں نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھونسے برسائے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ خیابان سحر کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں پیش آیا، جہاں دو خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ گفتگو بڑھنے کے بعد یہ جھگڑا ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ دونوں خاندانوں کے مرد بھی اس لڑائی میں شامل ہو گئے، جس کے نتیجے میں خواتین نے بھی ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد وہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور دونوں فریقین کو تھانے منتقل کر دیا۔ ایک خاندان جس میں اقبال میمن شامل ہیں، سندھ کے محکمہ داخلہ میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔ پولیس حکام نے یہ بھی کہا کہ جھگڑے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔مزید یہ کہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقین میں سے ایک فریق کو بعد میں تھانے سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خواتین کے ہوٹل میں تصادم کے واقعے کا مقدمہ شاہد لاشاری بلوچ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیاہے،مقدمے کے متن کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ بینک میں کام کرتا ہوں، فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے آیا تھا، سالی نے برابر والی ٹیبل سے کرسی اپنی طرف کی تو دوسری فیملی کی خاتون نے سالی کو دھکا دیتے ہوئے گالیاں دیں اور مار پیٹ شروع کر دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

نئے چیف جسٹس یحی آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش،فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

Shares: