سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری میں صلح کروا دی ہے
سلمان اکرم راجہ نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ پی ٹی آئی کے کسی کیس کی پیروی نہیں کریں گے،اس کے بعد ایکس پر فیصل چوہدری نے بھی بیان دیا تھااور کہا تھا کہ عمران خان کو سچ بتانے کی وجہ سے مجھے گروپ سے نکالا گیا،آج اڈیالہ جیل میں سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کی ملاقات عمران خان سے ہوئی،عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے درمیان صلح کروادی۔ فیصل چوہدری دربارہ لیگل ٹیم شامل ہو گئے،عمران خان نے فیصل چودھری کو دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل کرتے ہوئے فیصل چودھری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی، عمران خان نے فیصل چودھری کے زریعے فواد چودھری کو لیڈر شپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہنے کا بھی کہا۔
سلمان اکرم راجہ کی عمران خان نے نہ سنی،معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت
بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کے ذریعے فواد چودھری کو بھی پیغام بھجوایا،کہا فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں، سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی سے فیصل چودھری کو لیگل ٹیم سے نکالنے کی سفارش کی،بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی، فیصل چودھری اور سلمان اکرم راجہ کے مابین صلح صفائی کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے،
بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں دیر تک فیصل چودھری سے بغل گیر رہے،
ایڈوکیٹ فیصل چوہدری نے اس معاملے پر کہا تھا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے، کیونکہ وہ کارکنوں اور قیادت سے جھوٹ نہیں بول سکتے۔ انہوں نے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران جو کچھ ہوا، اس کے بارے میں صاف گوئی سے بات کی اور عمران خان کو سچ بتایا
واضح رہے کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی ختم ہونے کے بعد آج پی ٹی آئی رہنماؤں نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ہے،
پی ٹی آئی کا ناروے کی ہم جنس پرستی کی حامی پارٹی سے رابطہ
فلموں اور ٹی وی شوز میں کم جنسی مواد،نوجوانوں کی خواہش
1993 میں ٹرمپ نے میرے”جنسی اعضا” کو چھوا،سابق ماڈل کا شرمناک الزام
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل
پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو
بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد
خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف