ہم عالمی سلامتی، استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔سپیکرروسی فیڈریشن کونسل
اسلام آباد (محمد اویس)روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو نے سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج کا اجلاس دوطرفہ تعلقات کومستحکم کرنے کے لیے اہم ہے اور پاکستان روس کے درمیان تعلقات کے نئے مواقع میسر آئیں گے .
پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ویلنٹینا مٹوینکو کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ویلنٹینا مٹوینکو نے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مضبوط تعلقات ہی، روسی فیڈریشن کی اسپیکر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسروں کے تجربات سے سیکھنا چاہیے، آج کا اجلاس دوطرفہ تعلقات کومستحکم کرنے کے لیے اہم ہے، اس دورے سے پاکستان روس کے درمیان تعلقات کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ویلنٹینا مٹوینیکو گورنس ، سیاست اور سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں، سینٹ پیٹس برگ کی گورنر کے طور پر انہوں نے بہترین کام کیا۔
ویلنٹینا مٹوینکو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان روسی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، مسلم امہ روس میں قیام امن، وطن کے دفاع اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ویلنٹینا مٹوینکو نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ دیکھ کر خوشی ہوئی، بینظر بھٹو کی کتاب، ”ڈاٹر آف ایسٹ“ روسی زبان میں بھی شائع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آپ کا ملک قدیم روایت و ثقافت کا حامل ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے، دونوں ممالک کے بین الاقوامی دنیا کے ساتھ تعلقات کو لے کر نقطہ نظر میں مماثلت ہے، آپ کا ملک آٹھویں بار اقوام متحدہ کی غیرمستقل نشست پرمنتخب ہوا ہے۔میں تمام سینیٹرز اور یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میرے اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہوکر اپنے ملکوں کے لیے زراعت کے لئے کام کریں گے، ہم دونوں ملکوں کو اپنے عوام کے لیے سوچنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی وزیر اعظم کا دورہ روس پاکستان تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، مجھے یقین ہے کہ ہم عالمی سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔ویلنٹینا مٹوینکو نے کہا کہ ہمیں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت اور غیر قانونی پابندیوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی، ہم تمام شعبوں میں تعاون اور معاملات کو سیاسی انداز میں حل پر اتفاق برقرار رکھیں گے۔ویلنٹینا مٹوینکو نے کہا کہ سینیٹ اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، قومی ترانہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، پاکستان زندہ باد، پاکستان روس دوستی زندہ باد۔سینیٹ اجلاس سے اعظم نذیر تارڑ،علی ظفر،شیری رحمان،ایمل ولی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئےپاک روس تعلقات کی بہتری پر زوردیا.
فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو کے خطاب کے اجلاس میں آدھا ایوان خالی رہا،صرف 45سینیٹز نے اجلاس میں شرکت کی،حکومت واتحادی 24سینیٹز ہی اجلاس میں لاسکے اجلاس مقررہ وقت سے 39 منٹ تاخیر سے شروع ہوا اجلاس ایک گھنٹہ 14منٹ چلا،۔پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت ہوا۔ایوان بالا میں روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو اور چیئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ایوان میں آئے ۔سینیٹ کا اجلاس 5بج کر 16 منٹ پر شروع ہوا تو پاکستان اور روس کے قومی ترانے سے شروع ہوا۔ 5بج کر 19منٹ پر باقاعدہ تلاوت سے اجلاس شروع ہوا۔حکومتی بنچوں پر 24سینیٹر وجود تھے ایوان میں بامشکل 45ارکان سینیٹ موجود تھے ۔ ایوان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر،وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک،اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے شرکت کی ۔ مہمان کی تقریر کے دوران وزیر توانائی اویس لغاری بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ سینیٹر عبدالقدوس مہمان کی تقریر کے درمیان ایوان میں آئے تحریک انصاف کے پارلیمانی امور علی ظفر،ایمل ولی خان،انوار الحق کاکڑ،منظور کاکڑ،کامل علی آغا موجود تھے ۔ایوان آدھے سے زیادہ خالی تھا ۔ایوان میں حکومت کی طرف سے وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر اور اپوزیشن کی طرف سے پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی علی ظفر نے خوش آمدید کہا۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان اے این پی کے پارلیمانی لیڈر ایمل ولی خان نے خوش آمدید کہا۔ باپ پارٹی کی طرف سے سینیٹر منظور کاکڑ نے خوش آمدید کہا۔سینیٹ کا اجلاس 6بج کر30منٹ تک چلا ۔ اجلاس ایک گھنٹہ اور 14منٹ چلا۔سینیٹ کا اجلاس منگل کو دن صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا
سینیٹرشیری رحمان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ روس عظیم روایات کا امین ملک ہے،روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور روس کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کے دورے سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا،موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئےعالمی برادری کو مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے،روس دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے،
سینیٹر ایمل ولی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونگے،دونوں ملک امن ، معاشی استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں،ہم تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اور روس مل کر ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کر سکتے ہیں، ہم روس کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں،ہم روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں،جنگ کسی کے لئے بھی فائدہ مند نہیں ہو سکتی،ہمیں اسرائیل کے مظالم کے سلسلے کو روکنا ہو گا،
اپوزیشن لیڈر سینیٹر علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کا سینیٹ میں خیرمقدم کرتے ہیں، عالمی برادری میں روس ایک انتہائی اہم ملک ہے، روس کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے، روس کےساتھ پارلیمانی روابط کا فروغ چاہتے ہیں،
غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو
فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟
نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی