آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات پر ریجن بھر میں سموگ کی روک تھام کے حوالے سے کاروائیاں جاری۔
تفصیلات:(شان رسول سے)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایات پر سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔جس کے تحت ریجن بھر میں کریک ڈاؤن کیے جارہے ہیں۔کریک ڈاؤن کا مقصدفضائی آلودگی کو کم کرنا اور سموگ کی شدت کو روکنا ہے۔ رواں ماہ اکتوبرسال2024ٗء میں ریجن بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک35ملزمان گرفتار اور 37مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ریجن فیصل آباد میں شاہرات پر دھواں چھوڑنے اور آلودگی پھیلانے والی 9549گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔ غیرمعیاری فٹنس گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ہے۔آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ شاہراؤں،انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن کو مزید تیزکیا جائے۔
ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہراؤں پر سموگ کا باعث بننے والی وہیکلز کے خلاف اقدامات میں تیزی لائیں۔سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ پنجاب پولیس سموگ کے تدارک کیلئے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھر پور تعاون فراہم کررہا ہے۔ریجن بھر میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں،فیکٹریوں، کھیتوں میں آگ لگانے پر فوری کاروائی کی جائے۔ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات تیز کرنے کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات دیں کہ فصلوں کی باقیات،بھٹہ مالکان اور کوڑا کرکٹ جلانے پرSOPکی خلاف ورزی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔