اجزاء:
دودھ 2 کپ
ونیلا کسٹرڈ 2 کھانے کے چمچ
ٹھنڈا دودھ پاؤ کپ
اخروٹ آدھ کپ
اسٹرابیری جیلی آدھا کپ
چینی پاؤ کپ
سیب مالٹا اور کیلا آدھا کپ
چاکلیٹ اسٹک 1 عدد
ترکیب:
پین میں دودھ ڈال کر اس میں چینی شامل کر کے دودھ کو ابال دیں ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ ڈال کر مکس کر کے اس کو ابلے ہوئے دودھ میں ڈال کر پکائیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں آدھا کپ پانی ابال کر اس میں جیلی ڈال کر چمچ ہلائیں یہاں تک کہ جیلی حل ہو جائے پھر اس جیلی کو سانچے میں ڈال کر ٹھندا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈی ہو جائے تو اپنی پسند کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں گلس میں پہلے فروٹ پھر کسٹرڈ پھر اخروٹ اور اوپر جیلی رکھ کر چاکلیٹ کے اسٹک لگا دیں مزیدار فروٹ جیلی ڈیلائٹ تیار ہے








