مزید دیکھیں

مقبول

نوشہرہ میں بجلی میٹر کے تنازع پر فائرنگ، ماں، بھائی اور بہن قتل

نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ...

بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا...

سندھ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر44 اساتذہ نوکریوں سے برطرف

شہدادکوٹ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر 44 پرائمری اساتذہ...

سعودی ولی عہد نے آرامکو پر حملوں کو پوری دنیا کے خلاف جارحیت قرار دے دیا

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودیہ میں آئل کمپنی ارامکو کی دو تنصیبات پر حملے کو پوری دنیا کے خلاف کھلی جارحیت قرار دے دیا ہے

نیوز ایجنسی ”ایس پی اے” کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان خیلات کا اظہار برطانیہ کے وزیراعظم بوریس جانسن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیا۔ منگل کے روز مسٹر جانسن نےشہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور ان سے ارامکو حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونےو الی صورت حال تبادلہ خیال کیا۔برطانوی وزیراعظم نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کو دہشت گردانہ اور تخریب کاری قراردیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی .

واضح رہے کہ حملوں کی وجہ سے جو نقصان ہوا اس پر پاکستان بھی اپنا رد عمل ہوا ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے