اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا پری فیبریکیٹنگ ہاؤسنگ منصوبےکاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان میں پہلی بارپری فیبریکیٹنگ ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز ہورہا ہے ، چینی کمپنی کا یہ معیاری، سستا اور جلد تکمیل ہونے والا منصوبہ ہے- عوام کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان .ہاوَسنگ منصوبے کے تحت 4سے5ماہ میں لوگوں کو گھروں میں منتقل کیاجاسکتا ہے، انہوں نےکہا کہ چین نے سی پیک اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھی بہت کام کیا ہے اب اس کا یہ قدام بھی پاکستان کے عوام کے لیے مفید ثابت ہو گا.
واضح رہے تحریک انصاف کا اقتدار میں آکر لوگوں کو 50 لاکھ گھر دینے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں کوئی ایک منصوبے بھی زیر تعمیر ہیں.
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے ہائوسنگ سکیم اپریل میں شروع کرنے کا اعلان تھا .اور ساتھ ہی اعلان کیا تھا کہ حکومتی زمین سے متعلق معلومات چھپانا جرم قرار دیا جائیگا، قبضہ کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائیگا، پاکستان میں غریبوں کے پاس قرضہ لینے کا تصور موجود نہیں ہے، ایک مرتبہ اگر 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا کام شروع ہوگیا تو ہر گزرتے سال کے ساتھ اس میں بہتری آئیگی۔ حکومت کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔