ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کے بعد امریکی خواتین تحریک کا سامنا

donald trump

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں ’بی فور‘ نامی خواتین تحریک زور پکڑنے لگی.

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک کے تحت نوجوان لڑکیاں مردوں سے تعلقات استوار نہیں کریں گی، نہ شادی کریں گی اور نہ ہی بچے پیدا کریں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد فوری طور پر امریکا بھر کی نوجوان لڑکیاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’بی فور‘ تحریک پر بات کرتی دکھائی دیں۔نوجوان خواتین دوسری خواتین کو ’بی فور‘ تحریک جوائن کرنے کے لیے قائل کرتی رہیں اور بہت ساری لڑکیوں نے ٹک ٹاک سمیت دوسرے پلیٹ فارمز پر اس حوالے سےمعلوماتی ویڈیوز شیئر کیں۔امریکی ادارے سی این این کے مطابق مذکورہ مہم میں اگرچہ نوجوان لڑکیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی مرد سے تعلقات استوار نہیں کریں گی، ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کریں گی، نہ شادی کریں گی اور نہ ہی بچے پیدا کریں گی، تاہم شادی شدہ خواتین نے اس نعرے میں تبدیلی کرتے ہوئے دوسرے عزائم کا اعادہ کیا۔امریکی خواتین کو شکوہ ہے کہ امریکا کے مرد ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیتنے میں مدد دی، اس لی وہ اب مردوں کےساتھ نہ دوستی رکھی جائے گی، نہ جنسی تعلق قائم کیے جائیں گے، نہ ان سے شادی کی جائے گی اور نہ ہی بچے پیدا کیے جائیں گے۔دوسری طرف شادی شدہ خواتین نے دعوی کیا ہے کہ وہ مردوں کی سرپرستی میں چلنے والے کاروبار کا بائیکاٹ کریں گی، وہاں ملازمت نہیں کریں گی، مردوں کے لیے کوئی کام نہیں کریں گی۔فی الحال امریکا میں ابھی ’بی فور‘ تحریک اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور لاکھوں لڑکیاں اس مہم سے بے خبر ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے اس کی تشہیر نے مہم کو مشہور کردیا ہے۔

ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، امریکی سفیر

کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا ہے، وزیر اعظم

Comments are closed.