سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں پائلپ کی فلائٹ سیفٹی ریگولیشن سے متعلق درخواست پر مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں پائلپ کی فلائٹ سیفٹی ریگولیشن سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت اور پی آئی اے کی جانب سے تاحال کمنٹس جمع نہیں ہوئے۔ کمنٹس پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ پی آئی اے 2 سال سے زائد مدت کے باوجود کیوں کمنٹس داخل نہ کرسکی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ عدالت نے ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جواب نا آنے پر سیکریٹری ایویشن کو ایک بار پھر نوٹس جاری کردیئے۔ سیکریٹری کو ذاتی طور پر بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔ قومی ایئر لائن کا طیارہ 22 مئی 2020 لاہور سے کراچی آتے ہوئے ائیر پورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثہ میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پڑوسی کے گھر سے سونا چرا کر خاتون عمرے پر چلی گئی

وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

Shares: