آرمی چیف نے پھر قوم کے دلوں کی ترجمانی کی دلوں کو لوٹ لیا
باغی ٹی وی رپورٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر وہ کام کر دکھایا جس سے پاکستانیوں کے دل باغ باغ ہو گئے ان کے اس رویے نے لوگوں کے دل جیت لیے ، پاکستانی باکسر محمد وسیم جب پاکستان لوٹا تو اس کو کوئی اعلیٰ شخصیت وصول کرنے اور استقبال کےلیے نہ پہچنی جس پر سوشل میڈیا پر کافی شور اورتنقید ہوئی کہ اپنے ہیرو کے ساتھ ایسا رویہ اپنانا افسوسناک امرہے . لیکن جب جنرل باجوہ نے محمد وسیم کے ساتھ ملاقات کر کے اس کو ہر طرح کے تعاون کا کی یقین دھانی کرائی اور آرمی چیف نے محمد وسیم کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد دی۔اس سے نہ صرف وسیم کو حوصلہ ملا بلکہ پاکستان عوام بھی خوش ہوئے.
یہ مناظر بہت دیدنی تھے..آرمی چیف نے کہا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے فخر کی علامت ہے، محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔