ہالی ووڈ کی اداکارہ امارات کے مودی کو ایوارڈ دینے پر بول پڑی
جہاں پر مسلمان ہوتے ہوئے بھی امارات نے مودی کو ایوارڈ سے نوازا وہی ہالی ووڈ کی اداکارہ اس کے خلاف میدان میں آ گئی. جس بات کی توفیق امارات کے شیخوں کو نہیں ہوئی اور مودی کو بلا کر ایوارڈ دے ڈالا. جس بات کی توفیق دارالعلوم دیوبند کے ملا کو نہ ہوئی اور ٹاک شو میں بیٹھ کر مودی کے گن گایا.
اس بات کی توفیق ہالی وڈ کی ایک اداکارہ کو ہوئی جس کا پیشہ جسم دکھا کر پیسہ کمانا تھا. وہ بات مظلوم کشمیریوں کے حق میں دو بول بولنا.
خبر ہے کہ امریکی اداکارہ جمیلہ جمیل نے بل گیٹس فاونڈیشن کی طرف سے مودی کو ایوارڈ دینے کے اعلان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے اس تقریب کا بائیکاٹ کر دیا.
جمیلہ جمیل اس تقریب میں خصوصی طور پر مدعو تھیں انہوں نے تقریب میں خطاب بھی کرنا تھا،ان کے اعلان کے بعد کئی دوسری سلیبرٹیز نے بھی سٹینڈ ود کشمیر کے تحت تقریب سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے.
جو انسانیت ہندی ملا کے نوری چہرے اور امارتی شیخوں کے لمبے جبے میں نظر نہیں آئی وہ انسانیت فلموں میں کام کرتی ایک صنف نازک کے چہرے میں نظر آئی. یہ توفیق کسی کسی کو ملتی ہے.