متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرِ صدارت متحدہ بزنس فورم کا ایک اجلاس منعقد ہوا .

باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں بزنس فورم کے صدر قمر اختر نقوی، عاصم اعزاز عالم، حمیر خان، یاسر علی، راشد شاہ، علیشبہ، ثاقب انور اور فیصل حسین نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں کراچی کی مختلف مارکیٹوں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے وفود جن میں صدر، جنرل سیکریٹریز اور اراکین شامل تھے شرکت کی اور اجلاس کے دوران تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے مارکیٹ ایسوسی ایشنز کو ایم کیو ایم کے تاجروں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مسائل کے حل کے لیے اہم پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرنے کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں پانی کی قلت، بجلی کے نرخ، گیس کی فراہمی، امن و امان، شہر کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور ٹیکس اصلاحات جیسے اہم مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر شہر کی تمام مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور کاروباری اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ کاروباری برادری کے حق میں متحدہ بزنس فورم کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

علم اور مہارت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، وزیراعلی سندھ

کراچی میں پارہ مزید گر گیا، سردی بڑھنے کا امکان

بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

شامی باغی حمص میں داخل،شامی فورسز کو انخلا کی آخری کال

Shares: