قصور
ٹی ایم اے قصور کا عملہ بجائے گندگی اٹھانے کے گندگی کے ڈھیر شہری آبادی میں لگانے لگا،دربار بابا بلہے شاہ کے قریب گندگی کے ڈھیر لگا دیئے گئے

تفصیلات کے مطابق مقامی دکانداروں نے بتایا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن قصور کا عملہصفائی شہر قصور میں بجائے صفائی ستھرائی کرنے کے الٹا شہر کے پر رونق چوک میں گندگی کے ڈھیر لگانے لگا ہے
تانا مانا موبائل نزد دربار بابا بلہے شاہ پر واقع موبائل شاپ کے قریب ٹی ایم اے کا عملہ جب جی چاہتا ہے کوڑا کرکٹ کی ٹرالی بھر کر گندگی کا ڈھیر لگا آتا ہے جس سے سخت تعفن اور بدبو پھیلتا ہے اور دکانداروں کیساتھ ساتھ گاہکوں کا دکانوں پر کھڑا رہنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور اس گندگی سے مچھر افزائش پا رہے ہیں اور قرب و جوار میں رہنے والے لوگ مختلف امراض کا شکار بھی ہو رہے ہیں
اہلیان علاقہ نے نااہل عملہ صفائی کے خلاف ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے اور اپنے علاقے کی صفائی کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے

Shares: