اسرئیل میں جو بھی نئی حکومت بنے اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں، فلسطینی اتھارٹی

0
41

اسرئیل میں جو بھی نئی حکومت بنے اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں، فلطینی اتھارٹی

باغی ٹی وی رپورٹ : اسرائیل میں حالیہ الیکشن کے بعد تبدیل شدہ نئ پارٹی کے حکومت سنبھالنے کے امکانات روشن ہیں اس سلسلے میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ہم اسرائیل میں آنے والی کسی بھی نئ کسی بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

مالکی نے کہا کہ اسرائیل میں‌نئ حکومت جو بھی آئے ہمیں‌سے کوئی سروکار نہیں مگر نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔”

اس سے پہلے فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے منگل کے روز کہا تھا کہ ان کی حکومت اسرائیلی انتخابات کے نتائج پر اس وقت تک اعتماد نہیں کرتی جب تک کہ اسرائیل مغربی کنارے میں قبضہ ختم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نتن یاہو کی لیکود جماعت اور ان کے اتحادی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اسرائیل کے کسی بھی چینل پر یہ دعویٰ نہیں کیا گیا کہ انہیں اکثریت ملی ہے. الیکشن جیتنے کی‌ صورت میں انہوں نے وادی اردن کو اسرائیلی ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا.

واضح رہے کہ یہ اسرائیل میں گزشتہ پانچ ماہ میں ہونے والے دوسرے انتخابات ہیں۔ وزیراعظم نتن یاہو کو اپنے سیاسی کیریئر کی سب سے بڑی شکست اُس وقت ہوئی جب وہ اپریل میں انتخابات کے بعد اتحادی حکومت بنانے میں ناکام رہے۔

Leave a reply