امریکا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، امریکی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ پومپیو نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور امریکا ہر طرح اس کے ساتھ کھڑا ہے

امریکی وزیر خارجہ نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے پیس محل میں ملاقات بھی کی اور صحافیوں سے بات کرتےہوئے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی بھی کیا.

اس سے قبل سعودی عرب حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ہم منصب ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبداللہ العصاف نے استقبال کیا۔امریکی وزیرخارجہ دورے میں سعودی رہنماؤں سے تیل تنصیبات پر حملے کے خلاف جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال طے تھا .جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے

Comments are closed.