اجزاء:
بچی ہوئی سبزیاں آدھا پاؤ
بند گوبھی کے پتے 5 سے7 عدد
ہرا دھنیا چند پتے
پودینہ چند پتے
نمک حسب ذائقہ
کالی پسی مرچ حسب ذائقہ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
مکھن کی ٹکیہ ایک عدد
ترکیب:
تمام سبزیوں کو اچھی طرح خشک کر کے مکس کر لیں نمک سیاہ مرچ ملائیں اور مکس کریں پھر اس میں سویا ساس شامل کر کے تھوڑی دیر رکھ دیں بند گوبھی کے پتوں پر مکھن لگا کر سبزیوں کے آمیزہ کو چمچ بھر کر پتوں پر رکھیں ساتھ ہی پودینہ اور ہرا دھنیا بھی رکھتے جائیں پھر رول بنا دیں ایک اوون پروف صش پر مکھن لگا کر تمام رول ساتھ ساتھ رکھ دیں پہلے سے گرم اوون میں رکھ کر درمیانے درجہ حرارت پر بیک کر لیں ٹماٹو ساس اور سلاد کے سارھ پیش کریں