امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کی وفات پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہلِ خانہ، امریکی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ "ہم جمی کارٹر کے خاندان، امریکی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ جمی کارٹر کی زندگی عالمی امن کے فروغ اور انسانی حقوق کے لیے ایک روشن مثال ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر زرداری نے مزید کہا کہ جمی کارٹر کا کردار عالمی سطح پر مثالی تھا، اور ان کی کوششوں نے دنیا بھر میں امن اور انسانیت کے لیے نیا راستہ دکھایا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "جمی کارٹر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔” وزیرِ اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ "میں جمی کارٹر کے اہلِ خانہ اور امریکی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔”شہباز شریف نے کہا کہ "جمی کارٹر کی قیادت کے اعلیٰ اوصاف اور عالمی امن کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ سابق امریکی صدر نے دنیا بھر میں انسانی حقوق اور عالمی ترقی کے لیے اہم اقدامات اٹھائے، اور ان کا شمار دنیا کے عظیم رہنماؤں میں کیا جائے گا۔

سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے 1977 سے 1981 تک امریکا کی صدارت کے فرائض سر انجام دیے۔ ان کی صدارت کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ، عالمی امن کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک میں امداد کے حوالے سے کئی اہم اقدامات کیے گئے۔ ان کی قیادت میں امریکا نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط کیے جس میں مصر اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہوا۔ اس کے علاوہ جمی کارٹر نے "کارٹر سینٹر” کی بنیاد رکھی جو دنیا بھر میں صحت، تعلیم، انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے کام کرتا ہے۔جمی کارٹر کی وفات عالمی سطح پر ایک بڑا نقصان ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بیٹے نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل

پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ رہی ،مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم

Shares: