انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا-
باغی ٹی وی: گزشتہ روزآئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اشتیاق میمن کی گھر سے لاش ملی پولیس کا کہنا تھا کہ اشیاق میمن کی 2 بہنیں بھی گھر میں بےہوشی کی حالت میں ملی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، اشتیاق میمن کے رشتے داروں نے فون اٹینڈ نہ ہونے پر ان کے گھر کا دروازہ توڑا اور دیکھا تو اشتیاق میمن کی لاش ملی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا تھا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی،تاہم اب پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے-
بیٹے نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل
ابتدائی رپورٹ کے مطابق اشتیاق میمن کے جسم پر کوئی نشانات نہیں پائے گئے،جبکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اشتیا ق میمن کے کمرے سے انگیٹھی ملی جس میں کوئلے دہک رہے تھے،کمرے میں بجلی کا ہیٹر بھی تھا، موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آنے اور دو بہنوں کے بیانات پر ہی سامنے آسکتی ہے، اشتیاق میمن کی ایک بہن کو ہوش تو آگیا ہے لیکن وہ بات کر نے کے قابل نہیں جبکہ دوسری بہن آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے۔
بیٹے نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل
پڑوسیوں کے مطابق اشتیاق میمن نے سکھر سوسائٹی میں 2 ماہ قبل ہی کرائے پر مکان لیا تھا اشتیاق میمن کی موت کا اس وقت علم ہوا جب اہل خانہ گاؤں سے پہنچے تینوں بھائی بہن سکھر سوسائٹی میں اکیلے رہتے تھے اور واقعے کے وقت ایک ہی کمرے میں موجود تھے،سول اسپتال سے اشتیاق میمن کی میت شکارپور میں ان کے آبائی گاؤں مدیجی پہنچا دی گئی، جہاں نماز جنازہ کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔
مریم نواز کے خوبصورت انداز،ایک بار پھر سوشل میڈیا کو ہائی جیک کر لیا