پشاور۔(اے پی پی)ضلع مردان پولیس کی جانب سے علاقہ تھانہ صدراورتھانہ ساڑومردان میں کھلی کچہریوں کا انعقادکیاگیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی اومردان سجادخان اوردیگرپولیس افسران اورمعززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پرڈی پی اونے لوگوں کے مسائل معلوم کئے۔ڈی پی اونے موقع پرکئی مسائل حل کئے جبکہ مزید مسائل کوحل کرنے کیلئے یقین دہانی کرائیں۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اومردان سجاد خان نے کہاکہ پولیس نے عوام کے تعاون سے کافی حدتک جرائم پرقابوپایاگیا ہے،عوام کے تعاون کے بغیرامن وآمان کی فضا قائم رکھنا مشکل ہے۔انہوں نے علاقہ مشران سے اپیل کی کہ غیرقانونی سرگرمیوں اورجرائم پیشہ عناصرکی نشاندہی اورتدارک کیلئے آوازاٹھائیں اوراپنے اردگردکے ماحول کو آنے والی نسلوں کیلئے پرامن،جرائم، منشیات سے پاک اورمحفوظ بنائیں۔

مردان کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کھلی کچہریاں، ڈی پی اونے موقع پر مسائل حل کئے
Shares: