قومی اسمبلی اجلاس طلبی کا نوٹفکیشن منسوخ

0
42

قومی اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس نوٹیفیکیشن کے اجرا کے باوجود منسوخ کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔ آج اختتام پذیر ہونے والے دوسرے سال کے پہلے اجلاس میں غیر معینہ مدت کے ملتوی ہونے کے ساتھ ہی اجلاس طلب کیا گیا تھا ،سپیکر قومی اسمبلی نے کل بلائے جانے والا اجلاس قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد ملتوی کیا ،

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کو ساڑھے گیارہ بجے ہو گا،

اپوزیشن کے احتجاج کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی، اپوزیشن اراکین نے اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف اسمبلی اجلاس میں بھر پور احتجاج کیا اور ان کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا.

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

دوران اجلاس مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف، احسن اقبال سپیکر ڈائس کے سامنے چلے گئے اور احتجاج کرتے رہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ مجھے قانون کا پتہ ہے، ڈکٹیشن نہ دی جائے،

Leave a reply