حیدرآباد، ہجومی تشدد نے ایک شخص کو جادوگر ہونے کے شبہ میں مار دیا

بھارتی ریاست حیدرآباد کے شاہ میر پیٹ کے ادراس پلی گاوں میں ہجومی تشدد کے ایک واقعہ میں جادو کرنے کے شک میں ایک شخص کو تشدد کرکے جان سے مار دیا گیا اوراس کی لاش کوخاتون کی جلتی ہوئی لاش کے قریب پھینک دیا گیا۔

ہجومی تشدد کے واقعہ میں دو بہنوں کے ساتھ کیا ہوا…. خبر آ گئی

بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ لکشمی نامی خاتون کی موت کے بعد پیش آیا۔یہ خاتون کی آخری رسومات گاوں کے نواحی علاقہ میں انجام دی گئی۔

شمشان گھاٹ کے قریب ایک شخص انجینلو گیا اور اس نے لکشمی کے رشتہ دار کو پکڑ کر اس پر الزام لگایا کہ اس نے جادو کرتے ہوئے خاتون کو ہلاک کیا ہے۔بعد ازاں دیہاتیوں نے اس کو پکڑ کر شمشان گھاٹ میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی موت کے بعد اس کی لاش لکشمی کی چتا کے قریب ڈال دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے دو افراد کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کرلیا جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.