بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کو رپورٹ ملی ہے کہ پاکستان مبینہ طور پر چین کے تعاون سے عسکریت پسندوں کو نیو کلیئر وار فیئر کی ٹریننگ دے رہا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر زہر اگلتے ہوئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کو رپورٹ ملی ہے کہ پاک چین اکنامک کاریڈور میں چین نے نیو کلیئر مینیو فیکچرنگ اور ڈیفنس یونٹ بنائی ہے ، اس میں 80 فیصد طالبان کے نظریہ سے متاثر لوگ ٹریننگ لے رہے ہیں، بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو پاکستان نے 912 ملین ڈالر کی لاگت سے بنایا ہے، یہ پاکستان چین ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، گوادر اور سیٹیلائٹ ریسرچ سینٹر ہے، یہ گوادر اور بلوچستان کے علاوہ مزید تین مقامات پر واقع ہے،
ہندوستانی میڈیا نے زہر اگلتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ ایک ارلی وارننگ سسٹم بنانے کا انسٹی ٹیوٹ بھی ہے ، وہاں بھی مبینہ طور پر ایسے ہی افراد کو ٹریننگ دی جارہی ہے، بھارتی میڈیا نے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے زہر اگلا ہے کہ اگر نیوکلیئر ہتھیار عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ گئے تو اس کا انجام کیا ہو گا؟ اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا، واضح رہے کہ انڈیا کی طرف سے ماضی میں بھی دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے ایسا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے جس کی سرے سے کوئی حقیقت نہیں ہے اور ان باتوں پر بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت اور اس کے متعصب میڈیا کا مذاق اڑایا جاتا ہے،