مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ٹرک کی ٹکرسے سی آر پی ایف کے دو جوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ
بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رامبن کے نزدیک ماروگ کے مقام پر سی آر پی ایف کے دو اہلکار موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ایک مال بردار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوئے۔انہیں علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہلکاروں کی شناخت سپاہی محمد رفیق ولد محمد صدیق ساکنہ مینڈھر پونچھ اور ہیڈ کانسٹیبل پرتاب سنگھ ولد پردیپ سنگھ ساکنہ راجستھان کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں اہلکار سی آر پی ایف کے 157 بٹالین کے تھے۔