مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ خالد نیک کو پارٹی کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے،
اس امر کا فیصلہ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس میں سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ترجمان تابش قیوم و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں اتفاق رائے سے حافظ خالد نیک کو مرکزی مسلم لیگ کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا. حافظ خالد نیک کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر ہونے پر پارٹی رہنماؤں نے مبارکباد دی اورامید ظاہر کی کہ حافظ خالد نیک مرکزی مسلم لیگ کی مضبوطی کے لئے کردار ادا اورپارٹی منشور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے۔
اس موقع پر حافظ خالد نیک نے پارٹی قیادت کی جانب سے نئی ذمہ داریاں ملنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میں اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کا ر لاتے ہوئے پارٹی کی خدمت کروں گا اور پارٹی کوفعال بنانے میں اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لاؤں گا۔
بیرونی دباؤ پر ٹیکسز کا نفاذ ملک میں مزید مہنگائی کا سبب بنے گا.حافظ طلحہ سعید