ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک عمران) تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، پیچھے آتے ٹریلر نے نوجوان کو روند ڈالا
تھانہ موترہ کے علاقے سلور سٹار فیکٹری، ڈسکہ روڈ پر خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار سڑک پر جا گرے، اسی دوران پیچھے سے آتے ٹریلر نے 22 سالہ عمر کو کچل دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 نے جاں بحق نوجوان کی لاش ڈسکہ اسپتال منتقل کر دی جبکہ 25 سالہ نعیم معمولی زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔