جدہ:ہم حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار بھی ہیںاور حاضر بھی ہیں، اس مقدس سرزمین کی حفاظت ایمان کا حصہ ہے، وزیر اعظم عمران نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں حرمین شریفین کی حفاظت کا اعلان کرکے عربوں کے دل جیت لیئے
پاکستانی دفتر خارجہ اور سعودی حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری ،اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔#PMIKinKSA
Courtesy: Arab Tv pic.twitter.com/uqbExpDWrm— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 19, 2019
ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔
سعودی عرب میںمیزائل حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی اور حرمین شریفین کے تقدس کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عبدالحفیظ شیخ، ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں اور اب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوں گے جہاں 27 ستمبر کو ان کا خطاب ہوگا۔ عمران خان نے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔