ملتان : ڈینگی نے اپنے اگلے ہدف میں ملتان کو نشانہ بنا لیا ،محکمہ صحت کے مطابق ملتان اور گردونواح سے ڈینگی کے حملے کی اطلاعات ہیں ، محکمہ صحت نے ملتان کے نشترہسپتال ملتان میں ڈینگی سے متاثرہ 9 افراد کے زیرعلاج ہونے کی تصدیق کردی ہے ،
ذرائع کے مطابق نشترہسپتال ملتان کے میڈیکل سپریڈنٹ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں سے 13 مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ہے ، ان میںسے 9 میںڈینگی کے حملے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 4کی رپورٹس کاانتظارکیا جارہا ہے،
ایم ایس کے مطابق علاقے میں ڈینگی سے بچاوکے لیے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے، اور عوام الناس کو باخبر کردیا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر کے حملے کی صورت میں فی الفور رابطہ کریں