دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں خواتین کی کثیر تعداد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی
تفصیلات کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج صبح 10 بجے میلسی چوک سے کاظمی چوک دنیاپور تک ریلی نکالی خواتین نے بھارت کے ظلم کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی اور اس کی ظالم افواج کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیری خواتین کو یہ پیغام دیا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں
خواتین نے ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے