امریکا کی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی ماردی۔
باغی ٹی وی کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب ایک "مسلح تصادم” کے بعد ایک نامعلوم شخص کو گولی مار دی۔سیکرٹ سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ” واشنگٹن ڈی سی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلح تصادم کے بعد امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے ایک آدمی کو گولی مار دی۔”سیکرٹ سروس کے مطابق مشتبہ شخص کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
اس واقعے میں سیکرٹ سروس کا کوئی ایجنٹ زخمی نہیں ہوا۔سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے کہا کہ ڈی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے کی تحقیقات کرے گا، کیونکہ یہ ضلع کولمبیا میں طاقت کے استعمال کے واقعات کی ذمہ دار بنیادی ایجنسی ہے۔سیکریٹ سروس نے کہا، "یہ واقعہ میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے داخلی امور کے ڈویژن کی فورس انویسٹی گیشن ٹیم کے زیرِ تفتیش ہے، جو ضلع کولمبیا میں ہونے والی فائرنگ میں قانون نافذ کرنے والے تمام افسروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر تی ہے۔”
بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل