مزید دیکھیں

مقبول

گھر میں گھس کر مارپیٹ اور تشدد ،ڈی پی او سے انصاف کی اپیل

قصور
منڈی عثمان والا کے علاقہ میں بااثر لوگ محنت کش کے گھر میں گھس گئے اور مار پیٹ کرکے زخمی کرنے کے بعد قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس نے ایف آئی آر درج کی تاہم پولیس نے گھر میں داخل ہو مارپیٹ کی دفعات نہیں لگائیں اور نا ہی ملزمان کو گرفتار کیا
تفصیلات کے مطابق محمد منشاء ولد محمد رمضان قوم انصاری سکنہ سکنہ نتارا کامل حدود منڈی عثمانوالہ نے ایس ایچ او منڈی عثمانوالہ کو 14/3/2025 کو درخواست دی کہ محمد راشد ولد عبد الرشید مسلح پسٹل، محمد ارشد ولد محمد رمضان مسلح کلہاڑی، محمد عدیم ولد احمد دین مسلح بندوق، ساکنان تارا کامل و بازی فارم تحصیل و ضلع قصور نے مورخہ 2025-03-5 بوقت ساڑھے 7 بجے گالی گلوج شروع کی اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی میرے گھر کا بیرونی دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور مجھے مارنے لگے
تو گھر میں موجود سائل کی بیوی، بیٹیوں اور بیٹے نے سائل کی جان بخشی کروانی چاہی تو ملزمان نے انہیں بھی مارا پیٹا جس سے ہم سب شدید زخمی ہو گئے
شور و غل سن کر فوری موقع پر محمد فیصل ولد محمد منشاء پہنچا اور منت سماجت کر کے ملزمان سے ہماری جان بخشی کروائی سائل نے فوری ریسکیو 15 پر کال کی تو علاقہ کی پولیس موقع پر پہنچتے ہی ملزمان گالی گلوچ اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے
پولیس نے موقع دیا اور جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹے کرکے ایف آئی آر درج کر لی تاہم اس میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہونے کی دفعات شامل نہیں
اور ابھی تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی
متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل کی ہے

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں