لاہور : پاکستان تحریک انصاف میںبھی فارورڈ بلاک بننے والا ہے ، ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہتے ہیں کہ بہت جلد پی ٹی آئی کا فاروڈ بلاک سامنے آنے والا ہے، تبدیلی وفاق اور پنجاب دونوں میں آئے گی۔
حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید نےجس تبدیلی کی بات کی وہ تحریک انصاف کے اندر فاروڈ بلاک کی صورت میں سامنے آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ یہ وقت ایسی سیاست کرنے کا نہیں۔