جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 218 ہو گئی ہے.
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی ) کے ڈائریکٹر جوآن مینول مینڈیز نے صحافیوں کو بتایا، بدقسمتی سے اور افسوس کے ساتھ، ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 218 افراد ہلاک ہو چکے ہی، جبکہ 189 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ہلاک شدگان میں مشہور میرینگے گلوکار روبی پیریز بھی شامل تھے، جو چھت گرنے کے وقت اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے، اس کے علاوہ دو سابق میجر لیگ بیس بال کے کھلاڑی اور ایک مقامی سیاستدان بھی شامل تھے۔ یہ دہائیوں میں کیریبین ملک میں ہونے والا بدترین حادثہ ہے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حادثے کے وقت کلب کے اندر 1000 تک افراد موجود ہو سکتے تھے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔حکام نے بدھ کی رات گئے ملبے تلے مزید کسی فرد کے زندہ ملنے کے امکانات کو رد کردیا تھا، ڈومینیکن حکومت نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے فوراً بعد وہ اس بدترین حادثے کی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں پیر کی شب ہونے والے حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں میں 300 سے زائد ریسکیو ورکرز نے بُوگیر کتوں کی مدد سے دو دن تک زندہ بچ جانےو الوں کی تلاش جاری رکھی۔
امریکا نے چینی اشیاءپر ٹیرف 145 فیصد کردیا
صدربیلا روس کا نوازشریف اور وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ
شیر افضل مروت نے پارٹی میں واپسی کی شرط بتا دی
کراچی میں ترقیاتی کام کرانا اولین ترجیح ہے، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب