مزید دیکھیں

مقبول

صوبہ میں امن کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں،گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد: گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ...

پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،محسن نقوی

اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں...

پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت

پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے...

ایزی پیسہ کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا نو سر باز جوڑا گرفتار

سوات :- 3 روز قبل تھانہ خوازہ خیلہ میں...

غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنوانے والا نادرا اہلکار گرفتار

ایف آئی اےنے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والے نادرا کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نادرا اہلکار کو چھاپہ مار کر نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں 17 افغان باشندوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔نادرا اہلکار کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرازم ونگ کی ٹیم نے گرفتار اہلکار کو تھانہ کاونٹر ٹیرازم اسلام آباد منتقل کردیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے غیرقانونی طور پر شناختی کارڈ بنواکر ملک میں رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا اور اب آرٹیفشل انٹیلی جنس سے جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا۔نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق اور تجدید کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے جبکہ نئے نظام سے ہر پاکستانی اپنے خاندان میں اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کی رجسٹریشن چیک کرسکتا ہے۔

ڈومینیکن کےنائٹ کلب میں ہلاکتوں کی تعداد 218 ہو گئی

ملکی آٹو سیکٹر میں مندا ، گاڑیوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ

امریکا نے چینی اشیاءپر ٹیرف 145 فیصد کردیا

صدربیلا روس کا نوازشریف اور وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ

شیر افضل مروت نے پارٹی میں واپسی کی شرط بتا دی

کراچی میں ترقیاتی کام کرانا اولین ترجیح ہے، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب