کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کے واش روم کی چھت سے لٹکی ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش تیزگام ایکسپریس کے اکانومی کلاس بوگی نمبر 13216 کے واش روم سے برآمد ہوئی،لاہور ریلوے سٹیشن سے واشنگ لائن بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔اس ھوالے سے ریلوے ملازمین کاکہنا تھا کہ لاش رومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھی ہوئی ہے،واش روم کے اندرونی ماحول سے بظاہر خودکشی کا کیس ظاہر ہوتا ہے۔ واشنگ لائن انتظامیہ کی جانب سے ریلوے پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔
واضح رہے کہ تیزگام پاکستان کی ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین ہے جو کراچی اور راولپنڈی کے درمیان روزانہ چلتی ہے۔ اس ٹرین کا شمار پاکستان کی تیز رفتار اور مشہور ٹرینوں میں ہوتا ہے۔ اس ٹرین کا آغاز 1950ء کی دہائی میں ہوا۔تیزگام ایکونومی، ائرکنڈیشن بزنس اور ائرکنڈیشن سلیپر کلاس ڈبوں پر مشتمل ہے۔ یہ کراچی سے راولپنڈی تک کا 1,548 کلومیٹر (962 میل) فاصلہ 25 گھنٹوں اور 30 منٹوں میں تہ کرتی ہے۔
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
تھرپارکر، سرکاری محکمے بے بس ہو گئے، مزید 12 مور ہلاک
گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل
پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری