لاہور: پنجاب حکومت نئی ایئرلائن چلانے کے لیے تیار ہے جب کہ لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2 بڑی خوشخبریاں ہیں صوبائی حکومت ائیر پنجاب چلانے کے لیے تیار ہےایئرپنجاب میں 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے ابتدائی طور پر اندرون ملک اور ایک سال کے بعد بین الاقوامی ایئر کا لائسنس مل جاتا ہے لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی یہ پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین اپنا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کرے گی اس کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں مختلف بلٹ ٹرین روٹس بنائے جائیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی صوبائی حکومت ہے جو اپنی ایئرلائن کا اعلان کررہی ہے، اسی طرح صوبے میں ہائی اسپیڈ ٹرین چلائیں گے گلاس ٹرین راولپنڈی سے مری تک چلائی جائے گی۔
مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقی
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام میں افسوس ناک واقعے میں بے گناہ شہری ہلاک ہوئے جس پر پاکستانی لیڈر شپ نے اظہار ہمدردی اور واقعے کی مذمت بھی کی،پہلگام سے پہلے جعفر ایکسپریس واقعہ ہوا تو آج تک بھارت کی جانب سے کوئی مذمت نہیں کی گئی اس واقعے میں یرغمالیوں کو پاک افواج نے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت نے ڈرامائی انداز اپنایا، جب کہ پاکستان میں جعفر ایکسپریس حملے میں واکی ٹاکی اور دیگر ثبوتوں کے باوجود پاکستان نے غیر ذمے دارانہ بیان نہیں دیا آج تک جعفر ایکسپریس واقعے کو قوم بھلا نہیں سکتی، پہلگام واقعے کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں، بغیر تحقیقات کے فوراً پاکستان پر الزام لگانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ پورا سوچا سمجھا پلان ہے بھارتی فوج کو عادت ہے الزام تراشی کی، اس لیے اس بار نیا پلان پاکستان کے خلاف بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار ٹورسٹ کا بہانہ بناکر پاکستان کو واقعے میں ملوث کرنے کی کوشش کی کشمیر جنت نظیر ہے، اس واقعے سے وہاں کے باسیوں کے کاروبار کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، فائرنگ کے 10 منٹ کے بعد مقدمہ درج ہوجاتا ہے، فاصلہ کئی کلومیٹر ہے تو جیٹ طیارے پر بھی مقدمہ نہیں ہو سکتاتمام بھارتی ایجنسیوں، 7 لاکھ فوج جس کا کام کشمیریوں کی زندگی حرام کرنا ہے، کشمیری جوانوں و خواتین کو قتل کرنا ہے، پھر یہ سب بھارتی ایجنسیاں کدھر ہیں؟ بھارتی خوف کا عالم یہ ہے حکومت پاکستان کا ایکس اکاؤنٹ ہی بند کر دیا پھر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوجی جوان جذبہ شہادت لے کر وردی پہنتے ہیں، ان کے فوجی تو بھوکے مرتے ہیں مودی اپنی تقریروں میں بار بار کہہ رہے پاکستان کا پانی روکنا ہے کہہ رہے پوری پلاننگ ہو رہی ہے بھارت کا پانی واپس لاکر دوں گامودی نے بھارتی شہریوں کو گولی مروانے کے بعد سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، اپوزیشن سے بھی مشاورت نہیں کی، وزیر اعظم نےسلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہو یا کوئی بھی سیاسی مخالف ہو، سب پاکستان پر متحد ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، مودی شاپر میں پانی نہیں روک سکتے سندھ طاس معاہدہ گیدڑ بھبکی کے سوا کچھ نہیں مودی عالمی دہشت گرد ہے وہ جب بھی اقتدار میں آ تا ہے تو دنیا میں حالات خراب ہوتے ہیں، بھارت دھمکیاں دے رہا ہے تو پاکستانی قوم اس کا مذاق اڑا رہی ہے اگر ریاست جہاد کا اعلان کرے تو پھر سب فوجی جوان ہوتے ہیں یہ سب کچھ بھارت کو کئی بار کرکے دکھایا ہے بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کیے تو نوازشریف نے 6 ایٹمی دھماکے کیے تھے، جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبہ شہادت سے لڑی جاتی ہیں ہم پرامن ملک ہیں کسی سے جنگ یا حالات خراب نہیں کرنا چاہتے اگر کسی نے جنگ کی تو ختم خود کریں گے۔
ڈسکہ: آٹے کے کنستر میں دم گھٹنے سے دو معصوم بہن بھائی جاں بحق
واضح ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پاکستان کی پہلی صوبائی ایئر لائن ”ایئر پنجاب“ اور ملک کی پہلی بلٹ ٹرین منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی گئی اجلاس میں ”ایئر پنجاب“ کے منصوبے کو پیش کیا گیا-
جسے وزیراعلیٰ نے فوری طور پر منظور کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ ابتدائی مرحلے میں چار جدید ایئربس طیارے لیز پر حاصل کئے جائیں ”ایئر پنجاب“ اندرون ملک ڈومیسٹک پروازوں کا آغاز کرے گی اور ایک سال کے اندر بیرون ملک پروازوں کی راہ ہموار ہو گی، مریم نواز شریف نے واضح ہدایت کی کہ ”ایئر پنجاب“ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لئے ہر ممکن انتظامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ مریم نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی
اس کے ساتھ ہی اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک پہلی بلٹ ٹرین چلانے کی بھی اصولی منظوری دی گئی پاکستان ریلوے کے اشتراک سے چلنے والی اس بلٹ ٹرین سے لاہور تا راولپنڈی سفر کا دورانیہ محض اڑھائی گھنٹے رہ جائے گا، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے کے ساتھ مل کر تیز ترین بلٹ ٹرین منصوبے پر کام کرنے کا ٹاسک دیا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ قومی خزانے پر کم سے کم بوجھ پڑے اور ترقی کی رفتار تیز ہو۔
اجلاس میں پنجاب بھر میں 6مزید ہائی اسپیڈ ٹرین روٹس کا پلان طلب کیا گیا۔ جن میں لاہور سے نارووال، رائیونڈ، قصور، پاکپتن، لودھراں، قلعہ شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ، جھنگ، سرگودھا، لالہ موسیٰ اور فیصل آباد سے مختلف شہروں کو جوڑنے والی تیز رفتار ٹرینیں شامل ہوں گی۔
علاوہ ازیں، لاہور میں ییلو لائن اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ لائن منصوبوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ جناح ٹرمینل ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ییلو لائن کی فزیبلٹی اسٹڈی 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کی اسٹڈی کے لیے 15 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، اجلاس میں ای-ٹیکسی پراجیکٹ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جو ماحولیاتی تحفظ اور شہری سہولت کے حوالے سے ایک اور انقلابی قدم ہو گا۔