رحیم یار خان میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے و الے صلاح الدین کی قبر کشائی کر دی گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کی قبر کشائی کے بعد دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو تدفین کے لیے آبائی گاؤں گورالی بھجوا دیا گیا ہے، صلاح الدین کے والد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اطمنان کا اظہار کیا تھا اور ان کی ہی درخواست پر عدالت نے قبر کشائی کے احکامات جاری کیے تھے، صلاح الدین کے والد نے کہا ہے کہ جوحقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھاپے گئے اب وہ سامنے آئیں گے، رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے کی پاداش میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کر دی گئی اس موقع پر میڈیکل بورڈ کی ٹیم بھی وہاں موجود تھی جبکہ قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف کی نگرانی میں کی گئی،
صلاح الدین کے والد کا کہنا ہے کہ جو حقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھاپے گئے اب وہ سامنے آئیں گے، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ ملزمان کی گرفتاری کے بغیر انصاف ممکن نہیں ہے، انھوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں،








