لاہور : کرپشن سیاستدان ہی نہیں کرتے اور بھی جن کا بس چلے وہ کسر نہیں چھوڑتے ، اطلاعات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کے استاد کا طلبا کو تھیسز کے نام پر لوٹنے کا منصوبہ بے نقاب ، ویب سائٹ کے ذریعے سے طلبا کے تھیسز جمع کرنے کی 12 ہزار روپے تک فیس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس لوٹ مار کا پتہ اس وقت چلا جب طالب علموں نے مذکورہ استاد کے اسکینڈل کا سارا معاملہ وائس چانسلر تک پہنچایا ، خبر یہی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے استاد کا طلبا کو لوٹنے کا منفرد پلان کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے فائن آرٹس کے طلباء کو اپنے تھیسز ویب سائٹ پر جمع کرانے کا حکم جاری کیا گیا۔ لیکچرر احسن بلال اپنی ویب سائٹ بنا کر طلبا کو تھیسز آپ لوڈ کرنے کا حکم کر دیا۔

وائس چانسلر کو رپورٹ کیے گئے اس واقعہ میں بتایا گیا ہےکہ ویب سائٹ پر تھیسز اپ لوڈ کرنے کے چارجز 12000 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ طلباء کو 12000 روپے چارجز بذریعہ جاز کیش جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئیں۔ طلبا نے وائس چانسلر کے نام درخواست میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے معلوم ہو ا کہ اس سے پہلے بھی احسن بلال اقوام متحدہ کے امن پروگرام کے پوسٹر مقابلوں میں اسی ویب سائٹ سے فی طالبعلم 3000 کما چکا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ احسن بلال نے مارچ 2019 میں مائی پراجیکٹ فولیو نامی ویب سائٹ بنائی۔ مذکورہ ویب سائٹ بھی احسن بلال کے نام رجسٹرڈ ہے۔

77 طلبا نے پروفیسر کیخلاف وائس چانسلر کو درخواست جمع کرا دی ہے۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی اور ثبوت ملنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: