پہلگام میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں جدید امریکی اسلحہ افغانستان سے لایا گیا تھا، اور حملے کی ویڈیوز بنانے کے لیے دہشت گردوں نے اپنے ٹوپیوں پر کیمرے نصب کیے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے مقام سے ملنے والے کارتوسوں سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں نے امریکی ساختہ جدید ترین رائفلز کا استعمال کیا تھا، جن سے بھارتی سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحے کا استعمال کر رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، انسداد دہشت گردی ایجنسی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور جلد ہی اپنے نتائج کے ساتھ چارج شیٹ پیش کرے گی۔یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) اور فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنے ٹوپیوں پر گوپرو کیمرے نصب کیے تھے، جو پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ اور کشمیر ٹائیگرز کے پچھلے حملوں میں استعمال ہونے والے طریقوں سے ملتا جلتا ہے۔
ابدالی میزائل: پاکستان کی خودداری، سائنسی برتری اور دفاعی عزم کا استعارہ
اوچ شریف:پیکا ایکٹ ترمیم، پیپلز پارٹی رہنما صحافیوں کے تحفظات بلاول بھٹو تک پہنچائیں گے