پاکستان کے بھارتی طیارے گرانے کے بعد ایکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے”پاکستان زندہ باد“ اور ”سندور بن گیا تندور“ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ پر آگیا ہے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان بھارت نے 6 مختلف مقامات بہاولپور، مریدکے، مظفرآباد، کوٹلی اور دیگر علاقوں پر 24 حملے کیے، جس کے نیتجے میں عام شہریوں سمیت 26 افراد شہید ہوئے اسکے جواب میں پاکستان نے بھارت کی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جبکہ رافیل طیاروں تباہ کیا تاہم آبادی پر بھارتی حملے کے باوجود پاکستانی فضائیہ نے آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، اس بزدلانہ میزائل حملے کو بھارت نے ‘آپریشن سندور’ کا نام دیا ہے۔
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دئیے جانے اور اس کے 5 طیارے، 3 ڈرونز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کئے جانے کے بعد جہاں بھارت میں خوف کا ماحول ہے، وہیں دوسری جانب پاکستانیوں کے مزاح ختم نہیں ہو رہے پاکستانیوں نے ”ایکس“ پر ”پاکستان زندہ باد“ اور ”سندور بن گیا تندور“ کو ٹرینڈ بنا ڈالا۔
بھارتی پسپائی کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے میں پہل کی اور پھر جب پاکستان نے بھارت کو حملے کا جواب دیا تو بھارت کو سفید جھنڈا لہرا کر بھاگنا پڑا‘۔
ایک اور میم میں صارف نے اکشے کمار کی فلم کھٹا میٹھا کی کلپ دکھایا کہ فرانس بھارت کو حملے والی حرکت پر مارنے کے لیے دوڑ رہا ہے،ایک صارف نے لکھا کہ ’انڈیا والے خود بتارہے ہیں کہ پاکستان نے ان کو تُن دیا ہے، شاباش پاکستان‘۔