مزید دیکھیں

مقبول

ہماری دل جوئی کرنے والے دنیا سے چلے گئے

ہماری دل جوئی کرنے والے دنیا سے چلے گئے تحریر:...

بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی,فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی

وزارت تجارت نےکہا ہے کہ بھارتی مصنوعات پاکستان کی...

سیالکوٹ: نجی ہسپتال کے کمرے سے نوجوان ڈاکٹر کی لاش برآمد، قتل کا مقدمہ درج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ کے صدر...

سیالکوٹ: فائر فائٹرز کے عالمی دن پر ریسکیو 1122 کی فارورڈ اسپورٹس میں فرضی مشق

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر مدثر رتو) فائر فائٹرز کے...

پاکستان نے فضائی حدود بند کر دیں، تمام پروازیں منسوخ

بھارت کی جانب سےمیزائل حملوں کے بعد پاکستان نے...

ڈیرہ غازیخان:مرکزی جمعیت اہلحدیث کی پاک فوج سے یکجہتی، بھارت کے خلاف احتجاج

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی سٹی رپورٹرجواداکبر) مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازی خان کے زیرِاہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی بزدلانہ حملے کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر حضرت مولانا قاری خالد محمود اظہر حفظہ اللہ نے کی، جس میں سینکڑوں کارکنان اور علماء کرام نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز مرکز المودۃ، شاکر ٹاؤن سے ہوا جو پیدل مارچ کی صورت میں پل ڈاٹ تک جاری رہا۔ اس پرجوش مارچ میں مولانا نذیر احمد مدی، مولانا یونس سالک، حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ، مولانا عبد المنان شورش، حافظ حبیب الرحمن بھٹہ حفظہ اللہ، مخدوم محمد زاہد قریشی، حاجی محمد لطیف سپل سمیت مرکزی قائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پاک فوج کے حق میں کتبے اٹھا رکھے تھے جبکہ بھارت کی مذموم حرکات کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ شرکاء نے واضح پیغام دیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علماء کرام اور قائدین نے کہا کہ "ان شاء اللہ اپنی جان و مال وطن عزیز پاکستان پر قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں، ورنہ ہمارا کوئی وجود یا پہچان باقی نہیں رہے گی۔”

ریلی میں صحافیوں، دیگر مذہبی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان، کارکنان اور شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اختتام پر حاجی عبد المتین بھٹہ، نائب ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈیرہ غازی خان نے ملکی سلامتی، پاک افواج کی کامیابی اور دشمنوں کی ناکامی کے لیے دعا کروائی۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں