امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت سے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کو امریکا اہم سمجھتا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اور امریکا ایسی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے جو سچ سامنے لانے کے لیے کی جائے۔دونوں ممالک کو چاہیے کہ سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے معقول، پائیدار اور ذمہ دارانہ حل تلاش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس صورتحال میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کا خواہاں ہے۔
ٹیمی بروس نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت کے حکام سے رابطے کیے ہیں تاکہ تنازع کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا گزشتہ دو ہفتوں سے دونوں ممالک کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے، تاہم رابطوں کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کا واضح مؤقف ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، چاہے وہ مشرق ہو یا دنیا کا کوئی اور خطہ۔ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات کو بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، کیونکہ یہی بہترین اور پائیدار طریقہ ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا، اور پاکستان و بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال
پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، دفتر خارجہ
ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا
پہلگام واقعے کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج
پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات