حرمِ میں غلافِ کعبہ (کسوہ) کے نچلے حصے کو ہر سال کی طرح اس سال بھی حج سیزن کے دوران زمین سے تین میٹر بلند کر دیا گیا ہے، جبکہ نیچے کے حصے کو سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کے امور کی نگران سعودی جنرل پریذیڈنسی کے مطابق یہ قدم غلافِ کعبہ کو زائرین کے ممکنہ لمس، دھکم پیل، گردوغبار اور دیگر عوامل سے محفوظ رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ عمل نہایت احتیاط اور احترام کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے تاکہ غلاف کی حفاظت اور تقدس برقرار رہے۔یہ روایتی اقدام ہر سال حج سے قبل انجام دیا جاتا ہے، جس کا مقصد کسوہ کی صفائی، حفاظت اور اس کے طویل مدتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ اس عمل میں کسوہ فیکٹری کے ماہرین، منتظمین اور متعلقہ عملہ خصوصی پروٹوکول کے تحت حصہ لیتا ہے۔

حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر سے لاکھوں زائرین مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں، جن میں سے اکثر غلافِ کعبہ کو چھونے یا اس سے برکت لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی ممکنہ ہجوم سے غلاف کو محفوظ رکھنے کے لیے اس کا نچلا حصہ وقتی طور پر بلند کر دیا جاتا ہے۔دوسری جانب سعودی وزارتِ مذہبی امور نے بھی حجاج کی سہولت کے لیے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ پر آن لائن مذاکرات کا آغاز

برطانیہ میں اسرائیل کو ایف-35 طیاروں کے پرزے دینے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

پاکستان کا جوابی وار،اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

ڈیرہ اسماعیل خان،فورسز پر حملے کی کوشش ناکام، شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ

ٹرمپ کی ایک بار پھر پاک بھارت امن کی پیشکش،جنگ نہیں، تجارت کریں

Shares: